محکمہ موسمیات نے مسلسل تین دن بارشوں کی پیشگوئی کردی

Meteorological Department predicts three consecutive days of rain
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ چند روز کے دوران بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 31 جنوری سے 3 فروری تک شمالی بلوچستان اور شمالی علاقوں میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔ گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں میں بھی بارش اور برفباری کی امید ظاہر کی گئی ہے۔
اسلام آباد اور پوٹھوہار میں یکم سے 3 فروری کے دوران بارش ہو سکتی ہے۔ پنجاب کے کچھ علاقوں کے ساتھ ساتھ مری اور گلیات میں بھی بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اس دوران بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ شہریوں کو محتاط رہنے اور حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











