جمعہ، 6-فروری،2026
جمعہ 1447/08/18هـ (06-02-2026م)

سعودی عرب جانے کے خواہشمند پاکستانی شہریوں کیلئے اہم خبر

30 جنوری, 2026 13:05

سعودی عرب جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے اہم انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

 بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے سخت کسٹمز قوانین کے تحت کسی بھی قسم کی منشیات کی ترسیل یا ملک میں لانا مکمل طور پر ممنوع ہے۔ تاہم بعض ایسی اشیاء بھی ہیں جو عام طور پر بے ضرر سمجھی جاتی ہیں لیکن وہاں قانون کے مطابق سنگین جرم شمار ہو سکتی ہیں۔

بیورو کے مطابق خشخاش کے بیج سعودی عرب میں انتہائی حساس اشیاء میں شامل ہیں اور ان کی درآمد پر مکمل پابندی ہے۔ اسی طرح جائفل اور جائفل پاؤڈر بھی اگر زیادہ مقدار میں ساتھ لے جایا جائے تو نفسیاتی اثرات کی وجہ سے ممنوع یا محدود اشیاء کی فہرست میں آسکتے ہیں، حالانکہ یہ مصالحہ پاکستان اور بھارت میں عام کھانوں اور میٹھے پکوانوں میں استعمال ہوتا ہے۔

بیورو آف امیگریشن نے مزید بتایا کہ سعودی زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے مسافروں کی رہنمائی کے لیے ممنوعہ اشیاء کی باقاعدہ فہرست جاری کر رکھی ہے تاکہ کوئی مسافر لاعلمی میں قانون کی خلاف ورزی نہ کرے۔

حکام نے تاکید کی کہ سعودی عرب جانے سے قبل تمام پاکستانی شہری سعودی قوانین اور کسٹمز کے ضوابط سے مکمل آگاہی حاصل کریں۔ کسی بھی قسم کی لاپرواہی بھاری جرمانے یا قانونی کارروائی کا سبب بن سکتی ہے۔ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ روانگی سے قبل ممنوعہ اشیاء کی فہرست کا بغور جائزہ لیں اور اس کے مطابق سامان تیار کریں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔