سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 41 دہشتگرد ہلاک

Security Forces Conduct Two Operations in Khyber Pakhtunkhwa; 24 Fitna-e-Hind Extremists Killed
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 41 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 29 جنوری 2026 کو بلوچستان میں 2 الگ الگ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران بھارتی پراکسی تنظیموں فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 41 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پہلا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع ہرنائی کے نواحی علاقے میں فتنۃ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے 30 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا اور برآمد شدہ دھماکا خیز مواد کو موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دوسری کارروائی ضلع پنجگور میں خفیہ اطلاع پر کی گئی جس دوران دہشتگردوں کا ٹھکانا تباہ کیا گیا، اس کارروائی میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 11 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
لاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور بینک ڈکیتی کی لوٹی گئی رقم بھی برآمد کی گئی، یہ رقم 15 دسمبر 2025 کو پنجگور میں بینک ڈکیتی کے دوران لوٹی گئی تھی۔ ہلاک دہشتگرد ماضی میں متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہیں، ’عزمِ استحکام‘ کے وژن کے مطابق انسدادِ دہشتگردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










