سرکاری ملازمین کیلئے اہم خبر آگئی

Important news for government employees announced
وفاقی حکومت نے سرکاری افسران کے لیے رہائشی مکانات کے کرایوں کی حد میں نظرثانی کر دی ہے۔ وزارت دفاع کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس فیصلے پر فوری طور پر عملدرآمد کرے اور ضروری اقدامات کرے۔
اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ کے لیے نئی رینٹل سیلنگز منظور کر دی گئی ہیں۔ یہ نئی حد صرف ان سرکاری افسران پر لاگو ہوگی جو خود کرایہ پر مکان لیتے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اگر کرایہ میں اضافہ کیا جائے تو یہ نظرثانی شدہ رینٹل سیلنگ کے مطابق ہوگا۔ نئے کرایے کا تعین مالک مکان کے مطالبے یا سرکاری حد میں سے کم کے مطابق کیا جائے گا۔ اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ نئے مکان کے کرایے کی ادائیگی اندازہ شدہ کرایہ سے زیادہ نہ ہو۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











