اچانک عام تعطیل کا اعلان؛ نوٹیفیکیشن جاری

Public holiday announced nationwide
حکومتِ سندھ نے حضرت عبداللہ شاہ اصحابیؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر 4 فروری کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع ٹھٹھہ میں تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر کے ساتھ ساتھ تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔ اس فیصلے کا مقصد زائرین کو سہولت فراہم کرنا اور عرس کے موقع پر انتظامات کو بہتر بنانا ہے۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نے سال 2026 کی سرکاری تعطیلات کی فہرست بھی جاری کر دی ہے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کشمیر ڈے 5 فروری اور پاکستان ڈے 23 مارچ کو منایا جائے گا۔ عیدالفطر کے موقع پر 21، 22 اور 23 مارچ کو تین روزہ عام تعطیل دی جائے گی۔
اسی طرح یومِ مزدور یکم مئی کو منایا جائے گا جبکہ یومِ تکبیر کے موقع پر 28 مئی کو سرکاری تعطیل ہوگی۔ عیدالاضحیٰ کے لیے 27، 28 اور 29 مئی 2026 کو چھٹیاں رکھی گئی ہیں۔ 14 اگست کو یوم آزادی منایا جائے گا، جبکہ عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر 25 اگست کو تعطیل ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق علامہ اقبال ڈے 9 نومبر کو اور قائداعظم ڈے کے ساتھ کرسمس 25 دسمبر کو منایا جائے گا، جس دن ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











