شب برأت پر چھٹی ہو گی یا نہیں؟ اہم اعلان ہو گیا

Will there be a holiday on Shab-e-Barat or not?
محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے شبِ برأت کے موقع پر تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 15 شعبان 1447 ہجری، بمطابق 4 فروری 2026 بروز بدھ کو سندھ بھر کے اسکول بند رہیں گے۔ یہ فیصلہ مذہبی اہمیت کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ تعطیل کا اطلاق سرکاری اور نجی دونوں تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

یاد رہے کہ شبِ برأت کی رات یعنی 14 شعبان کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمان عبادات میں مصروف ہوں گے۔ اس موقع پر مساجد میں نوافل اور صلوٰۃ التسبیح ادا کی جائے گی۔ لوگ پوری رات عبادت، دعا اور استغفار میں گزاریں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











