بارش کا نیا اسپیل!!! محکمہ موسمیات کی کراچی کے حوالے سے بڑی پیشگوئی

New spell of rain!!! Meteorological Department's major prediction for Karachi
محکمہ موسمیات نے کراچی میں سائبریا سے آنے والی سرد ہواؤں کی پیشگوئی کر دی ہے، جو دن بھر چلتی رہیں گی اور سردی کی شدت میں اضافہ کریں گی۔
ملک کے دیگر علاقوں میں بھی بارش اور برفباری کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے یکم سے 3 فروری تک ممکنہ بارش اور برفباری کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ الرٹ رہیں اور حفاظتی اقدامات بروقت کریں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان اور ملک کے شمالی علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔
خاص طور پر یکم سے 3 فروری کے دوران اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، پنجاب، مری اور گلیات میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











