گاڑی مالکان خبردار!!! بڑی پابندی عائد

Car owners beware!!! Major restriction imposed
پشاور میں گاڑیوں میں ہر قسم کی تیز روشنیوں کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
شہر کی انتظامیہ نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہائی بیم لائٹس، لیزر لائٹس اور موڈیفائیڈ ہیڈلائٹس کا استعمال اب ممنوع ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ رات کے وقت ہائی بیم لائٹس انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن رہی ہیں اور یہ ٹریفک حادثات کا باعث بھی بنتی ہیں۔ اسی وجہ سے انتظامیہ نے ان روشنیوں کی خرید و فروخت پر بھی پابندی لگا دی ہے۔
اعلامیے کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ حفاظتی اصولوں پر عمل کریں اور اپنی گاڑیوں میں ہائی بیم یا دیگر ممنوعہ لائٹس نصب نہ کریں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











