جمعہ، 6-فروری،2026
جمعہ 1447/08/18هـ (06-02-2026م)

ایرانی سپریم لیڈر کو بہت فکر مند ہونا چاہیے : امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکی

06 فروری, 2026 12:45

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے این بی سی نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی جانب اشارہ کرتے ہوئے دھمکی دی کہ انہیں بہت فکر مند ہونا چاہیے۔ ہاں، انہیں ہونا چاہیے۔ ‘‘۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے اقدامات نے ایرانی مظاہرین کو مدد دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے ان (ایران) کے جوہری پروگرام کو ختم نہ کیا ہوتا تو مشرقِ وسطیٰ میں امن ممکن نہ ہوتا، کیونکہ عرب ممالک یہ کام کبھی نہیں کر سکتے تھے، کیونکہ وہ ایران سے بہت، بہت خوفزدہ تھے۔ اب وہ ایران سے خوفزدہ نہیں ہیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ ’’ایران متبادل مقامات پر اپنا جوہری پروگرام دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں (ایران) نے پرانی سائٹس پر واپس جانے کی کوشش کی، مگر وہ اس کے قریب بھی نہیں جا سکے۔ وہاں مکمل تباہی ہو چکی تھی۔ لیکن وہ ملک کے کسی اور حصے میں نئی سائٹ بنانے کے بارے میں سوچ رہے تھے۔ ہمیں اس کا علم ہو گیا۔ میں نے کہا کہ اگر تم نے ایسا کیا تو ہم تمہارے ساتھ بہت برا سلوک کریں گے‘‘۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ مذاکرات میں ایران کے جوہری پروگرام کے ساتھ بیلسٹک میزائل پروگرام، علاقائی گروہوں کی حمایت اور انسانی حقوق کے معاملات بھی شامل ہونے چاہئیں۔ جبکہ ایران نے واضح کیا ہے کہ مذاکرات صرف جوہری پروگرام اور پابندیوں کے خاتمے تک محدود ہوں گے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔