ایران نے معاہدہ نہ کیا تو سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہوگا : ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری سفارتی رابطوں کو “بہت مثبت” قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی معاہدہ طے نہ پایا تو ایران کو ’’سنگین نتائج‘‘ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت انتہائی اچھی رہی ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ تہران معاہدہ کرنے میں سنجیدہ ہے۔ تاہم انہوں نے اسی گفتگو میں فوجی تیاریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے اس خطے کی جانب بڑی بحری قوت روانہ کر دی ہے اور یہ عسکری موجودگی جلد مکمل ہو جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران معاہدہ نہیں کرتا تو اس کے نتائج بہت سخت ہوں گے۔ صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ ممکنہ معاہدے کی دیگر شقیں کچھ بھی ہوں، امریکا کسی صورت ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دے گا۔
دوسری جانب ایران اس مؤقف کا اعادہ کرتا رہا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے اور وہ جوہری ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











