ہفتہ، 7-فروری،2026
ہفتہ 1447/08/19هـ (07-02-2026م)

ٹرمپ کے غزہ بورڈ آف پیس کا پہلا اجلاس رواں ماہ متوقع

07 فروری, 2026 11:54

قطری میڈیا رپورٹ کے مطابق آن لائن خبر رساں ادارے ایکسیوس نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ امن منصوبے کے تحت قائم کیے گئے “بورڈ آف پیس” کا پہلا اجلاس رواں ماہ واشنگٹن ڈی سی میں متوقع ہے، جس میں غزہ کی حکمرانی اور بحالی سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا۔

رپورٹ میں امریکی عہدیدار اور بورڈ میں شامل چار ممالک کے سفارت کاروں کے حوالے سے بتایا گیا کہ 19 فروری کو متوقع اجلاس کی تیاریاں جاری ہیں، تاہم یہ منصوبہ ابھی حتمی نہیں اور اس میں تبدیلی بھی ہو سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس اجلاس کو غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے فنڈ جمع کرنے کی تقریب کے طور پر بھی استعمال کیا جائے گا۔ اجلاس سے ایک روز قبل اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات طے ہے۔ اگر نیتن یاہو “بورڈ آف پیس” کے اجلاس میں شرکت کرتے ہیں تو یہ 7 اکتوبر 2023 کو غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد عرب اور مسلم رہنماؤں کے ساتھ ان کی پہلی مشترکہ بیٹھک ہو سکتی ہے۔

اس رپورٹ پر وائٹ ہاؤس اور امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔