اسرائیل کا مغربی کنارے میں کنٹرول بڑھانے کا فیصلہ، فلسطینی صدر کی مذمت

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی سیکیورٹی کابینہ نے ایسے اقدامات کی منظوری دی ہے جن کے تحت آبادکاروں کے لیے مغربی کنارے میں زمین خریدنا آسان ہو جائے گا اور اسرائیلی حکام کو فلسطینی علاقوں میں مزید اختیارات حاصل ہوں گے۔
فلسطینی صدر محمود عباس نے ان اقدامات کو غیر قانونی اور عملی طور پر الحاق کے مترادف قرار دیا ہے۔ فلسطینی نائب صدر حسین الشیخ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے مغربی کنارے میں حالیہ اقدامات تمام معاہدوں کی خلاف ورزی اور دو ریاستی حل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ سیکٹر ’اے‘ میں اسرائیلی اختیار بڑھانا خطرناک کشیدگی کو جنم دے گا اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے امریکہ اور عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔
اقوام متحدہ کی اعلیٰ ترین عدالت پہلے ہی 2024 میں اپنے مشاورتی فیصلے میں اسرائیلی قبضے اور بستیوں کو غیر قانونی قرار دے چکی ہے، جسے اسرائیل مسترد کرتا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










