منگل، 10-فروری،2026
منگل 1447/08/22هـ (10-02-2026م)

غزہ پر اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں 7 فلسطینی شہید

10 فروری, 2026 15:45

غزہ سٹی کے گنجان آباد علاقے النصرا میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو اسرائیلی حملے میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم چار فلسطینی جاں بحق اور متعدد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق یہ عمارت جنگ کے دوران پہلے بھی نشانہ بن چکی تھی اور جزوی طور پر تباہ تھی، جبکہ حالیہ حملہ بظاہر اسی عمارت کو دوبارہ ہدف بنا کر کیا گیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ النصرا ایک انتہائی گنجان آبادی والا محلہ ہے جہاں بہت سے لوگ جنگی حالات کے باعث پناہ لیے ہوئے تھے، جس کی وجہ سے حملے کے بعد شدید افراتفری پھیل گئی۔

الجزیرہ کے مطابق الاقصیٰ اسپتال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ مرکزی غزہ کے گاؤں المصدر میں اسرائیلی کارروائی کے نتیجے میں ایک فلسطینی خاتون جاں بحق ہو گئی۔ اسی طرح صلاح الدین اسٹریٹ پر ایک اور اسرائیلی حملے میں دو افراد کی شہادت کی اطلاع ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

غزہ کی گورنمنٹ میڈیا آفس نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اسرائیلی فوج کم از کم پندرہ سو مرتبہ معاہدے کی خلاف ورزی کر چکی ہے۔ حکام کے مطابق ان واقعات کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے اور لوگ آئندہ صورتحال کے بارے میں سخت تشویش میں مبتلا ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔