منگل، 10-فروری،2026
منگل 1447/08/22هـ (10-02-2026م)

امریکہ، صہیونی رجیم کے دباؤ سے آزاد ہو کر فیصلے کرے : ایران

10 فروری, 2026 15:53

تہران: ایران نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے متوقع دورۂ امریکہ سے قبل خبردار کیا ہے کہ بعض عناصر سفارتکاری کے عمل پر تباہ کن اثر ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے مذاکرات براہِ راست امریکہ کے ساتھ ہیں اور یہ امریکہ پر منحصر ہے کہ وہ علاقائی امن کے لیے نقصان دہ دباؤ اور اثرات سے آزاد ہو کر فیصلے کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مذاکراتی فریق امریکہ ہے۔ امریکہ کو خود فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ایسے دباؤ اور تباہ کن اثرات سے آزاد ہو کر کام کرے جو خطے کے لیے نقصان دہ ہیں۔

ایرانی ترجمان نے اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صہیونی رجیم نے ماضی میں بھی خطے میں کسی بھی ایسے سفارتی عمل کی مخالفت کی ہے جو امن کی طرف لے جاتا ہو۔ اس رجیم نے بارہا ایک سبوتاژ کرنے والے فریق کے طور پر خود کو ظاہر کیا ہے اور وہ خطے میں امن کی جانب بڑھنے والے ہر سفارتی عمل کی مخالفت کرتا رہا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔