کولمبیا کے صدر قاتلانہ حملے سے بال بال بچ گئے

کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ گزشتہ رات ایک ممکنہ قاتلانہ حملے سے بال بال بچ گئے۔
انہوں نے ایک خطاب کے دوران کہا کہ وہ محبت کی آغوش میں نہیں بلکہ قتل سے بچتے ہوئے وہاں پہنچے ہیں۔ صدر پیٹرو کے مطابق وہ گزشتہ رات دو گھنٹے تک اپنی منزل پر نہیں پہنچ سکے کیونکہ جہاں انہیں اترنا تھا وہاں لینڈ کرنا ممکن نہیں رہا۔
انہوں نے بتایا کہ آج صبح بھی وہ اُس مقام پر نہیں اتر سکے جہاں ان کی آمد متوقع تھی۔ صدر کے مطابق انہیں یقین تھا کہ اگر وہ مقررہ مقام پر اترتے تو ان کا ہیلی کاپٹر گرا دیا جاتا۔ اس خطرے میں ان کے بچے بھی شامل تھے جو ان کے ساتھ تھے۔
گستاوو پیٹرو کے بقول اسی خطرے کے پیش نظر انہوں نے وہی کیا جو وہ بہتر سمجھتے تھے تاکہ اپنی اور اپنے بچوں کی جان بچا سکیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ چار گھنٹے تک کھلے سمندر کے اوپر پرواز کرتے رہے تاکہ خطرے کے علاقے سے دور رہ سکیں۔
صدر پیٹرو نے کہا کہ بالآخر وہ ایسی جگہ پہنچے جہاں انہیں پہلے نہیں پہنچنا تھا مگر حالات نے انہیں یہی فیصلہ کرنے پر مجبور کیا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








