ٹرمپ اور قطری امیر کے درمیان رابطہ، کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی کوششوں پر زور

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، جس میں خطے میں کشیدگی کم کرنے اور استحکام کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
قطری شاہی دیوان کے مطابق اس گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے موجودہ علاقائی صورتحال اور امن و استحکام کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں کشیدگی میں کمی اور استحکام کے لیے سفارتی راستوں کو ترجیح دی جانی چاہیے۔
امیرِ قطر اور امریکی صدر کے درمیان یہ گفتگو اہم سمجھی جا رہی ہے کیونکہ قطر خطے میں سفارتی رابطوں اور ثالثی کے کردار کے حوالے سے نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔
یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے، جب صدر ٹرمپ کی اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات متوقع ہے، جس میں ایران سے متعلق امریکی پالیسی اہم موضوع ہو گی۔
اطلاعات کے مطابق نیتن یاہو صدر ٹرمپ پر زور دیں گے کہ ایران کے ساتھ ہونے والی بات چیت کو صرف جوہری پروگرام تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ اس میں ایران کے میزائل پروگرام اور دیگر سیکیورٹی معاملات کو بھی شامل کیا جائے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










