اسرائیل پر تنقید کرنے والوں کو امریکہ کا ویزا نہیں دیا جائے گا، مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ نے غیر ملکی شہریوں کے لیے ویزا پالیسی سخت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل پر تنقید کرنے والوں کو امریکہ کا ویزا نہیں دیا جائے گا۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ویزا پالیسی کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکہ یہودی برادری اور اسرائیل کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ انتظامیہ نے ایک نئی اور سخت ویزا پالیسی نافذ کی ہے، جس کے تحت ایسے غیر ملکی شہریوں کو امریکہ کا ویزا نہیں دیا جائے گا، جو امریکی حدود میں آ کر اسرائیل اور یہودی برادری کے خلاف نفرت پھیلانے یا اشتعال انگیزی کا سبب بننے کی کوشش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ سے فلسطینیوں کو نکالنا ہی واحد حل ہے، اسرائیلی وزیر دفاع
اسرائیل میں منعقدہ ایک عالمی کانفرنس سے ویڈیو پیغام کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت ان تمام عالمی تنظیموں اور ممالک کو جوابدہ بنائے گی، جو اسرائیل کے خلاف ایسا بیانیہ اور نفرت انگیز باتیں پھیلاتے ہیں، جن کی وجہ سے ایران اور دیگر شدت پسند عناصر کو تقویت ملتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس قسم کے بیانات اور بیانیے سے دنیا بھر میں انتہا پسندی کو فروغ ملتا ہے جسے اب برداشت نہیں کیا جائے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










