جمعہ، 20-فروری،2026
جمعہ 1447/09/03هـ (20-02-2026م)

افغان طالبان کی جائز مطالبات پر احتجاج کرنے والوں پر فائرنگ، معتدد ہلاک

19 فروری, 2026 10:20

افغانستان میں مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق صوبہ فراہ میں احتجاج کرنے والے کسٹمز ملازمین پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں پرامن احتجاج کر رہے تھے کہ اس دوران طالبان اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کی۔ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ اس فائرنگ سے کئی افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ تاہم ہلاکتوں اور زخمیوں کی حتمی تعداد کے بارے میں سرکاری سطح پر کوئی واضح بیان جاری نہیں کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق احتجاج کرنے والے کسٹمز ملازمین کا مؤقف تھا کہ حالیہ فیصلوں کے تحت انہیں ملازمتوں سے برطرف کیا جا رہا ہے یا ان کی تنخواہوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے، جس کے باعث وہ شدید معاشی مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ اپنے جائز حقوق کے لیے آواز بلند کر رہے تھے اور ان کا احتجاج پُرامن تھا۔

یہ بھی پڑھیں : نو لاکھ سے زائد افغان باشندوں کو پاکستانی پاسپورٹس جاری ہونے کا انکشاف

ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان طالبان اپنی آمریت کو طول دینے کیلئے جائز حقوق کیلئے اٹھنے والی آوازوں کو بھی بندوق کے زور پر دبا رہے ہیں۔ اقتدار پر قابض طالبان ٹولے نے قانون اور انصاف کو پس پشت ڈال کر اپنے ہی شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ اختلافی آوازوں سے نمٹنے کا طریقہ کار افغانستان کے سیاسی و سماجی مستقبل پر گہرے اثرات مرتب کر رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغانستان اس وقت ایک نازک دور سے گزر رہا ہے جہاں معاشی دباؤ، بے روزگاری اور انتظامی تبدیلیاں پہلے ہی عوام کو متاثر کر رہی ہیں۔ ایسے میں احتجاجی مظاہروں پر سخت ردعمل مزید پیچیدگیوں کو جنم دے سکتا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔