ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)

امریکا اور ایران کے درمیان جمعرات کو مذاکرات کا نیا دور شروع ہوگا : عمان کی تصدیق

23 فروری, 2026 09:44

سلطنت عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے تصدیق کی ہے کہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود امریکا اور ایران کے درمیان جمعرات کو جنیوا میں مذاکرات کا ایک نیا دور شروع ہونے والا ہے۔

عمان کے وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں فریقین مذاکرات میں ایک حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے مزید کوششیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران پر جارحیت کے نتائج تباہ کن ہوں گے : ایرانی مستقل مشن

عمان کے اس اعلان سے چند گھنٹے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی ایک اہم بیان دیا جس میں انہوں نے کہا کہ تہران اپنے جوہری پروگرام کی پرامن نوعیت کی ضمانت کے لیے مکمل مانیٹرنگ میکانزم یعنی نگرانی کا مکمل نظام نافذ کرنے کے لیے تیار ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔