ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)

دشمن جنگ تو شروع کرسکتے ہیں، ختم کرنا ان کے اختیار میں نہیں ہوگا : ایرانی نائب وزیر خارجہ

24 فروری, 2026 09:23

ایران نے امریکہ کو سخت لہجے میں خبردار کیا ہے کہ اگر اب کوئی نئی جنگ چھیڑی گئی تو اس کے اثرات صرف کسی ایک ملک تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ پورا خطہ اس کی لپیٹ میں آ جائے گا۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے امریکہ اور اسرائیل کا براہ راست نام لیے بغیر شدید تنقید کی اور کہا کہ کسی بھی فوجی مہم جوئی کے نتائج پوری دنیا اور بالخصوص خطے کے لیے تباہ کن ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی پابندیوں کے خاتمے کے بدلے جوہری پروگرام میں لچک دکھانے کی پیشکش

انہوں نے کہا کہ ایران کے دشمنوں نے حالیہ بارہ روزہ جنگ میں عبرتناک شکست کھائی ہے اور اب وہ ایک بار پھر خطے میں افراتفری اور بدامنی پھیلا کر ایک نئے فوجی آپریشن کے لیے زمین ہموار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ دشمن شاید جنگ شروع کرنے کی طاقت تو رکھتے ہوں گے لیکن اس جنگ کو ختم کرنا ان کے اختیار میں نہیں ہوگا۔

ایران کا موقف ہے کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے بیرونی مداخلت کا خاتمہ ضروری ہے اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا جس سے بچنا دشمن کے لیے ممکن نہیں ہوگا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔