سپریم کورٹ کے فیصلے سے فائدہ اٹھانے والے ممالک پر مزید ٹیرف عائد کروں گا : ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ جو ممالک امریکی سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے، ان پر مزید سخت ٹیرف عائد کیے جائیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی آڑ میں کھیلنے والے ممالک کو مستقبل میں انتہائی سخت اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ صدر نے خبردار کیا کہ کسی بھی ملک کو اس مضحکہ خیز عدالتی فیصلے سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : صدر ٹرمپ کے ٹیرف پلان پر یورپی یونین کا سخت احتجاج، معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ
یاد رہے کہ امریکی سپریم کورٹ نے گزشتہ ہفتے اپنے ایک فیصلے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک پر عائد کیے گئے ٹیرف کو غیر قانونی قرار دے دیا تھا۔
صدر ٹرمپ اپنے موقف پر قائم ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ ملک کے صدر ہیں اور انہیں ٹیرف کی منظوری کے لیے بار بار کانگریس کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









