ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)

ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا فیصلہ صرف میرا ہوگا : صدر ٹرمپ

24 فروری, 2026 09:23

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ ایران پر ممکنہ حملے کے حوالے سے ان کے اور فوجی قیادت کے درمیان اختلافات پائے جاتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی کا حتمی فیصلہ صرف اور صرف ان کا اپنا ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ یہ رپورٹس سو فیصد غلط ہیں کہ جنرل ڈین کین نے ایران پر حملے یا محدود فضائی کارروائی کی مخالفت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کے مشیروں کا ایران پر حملے کے بجائے معیشت پر توجہ دینے کا مشورہ

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ خود جنگ کے بجائے ایک بہتر معاہدے یعنی ڈیل کو ترجیح دیتے ہیں، لیکن اگر انہیں فوجی طاقت استعمال کرنی پڑی تو وہ یہ جنگ بہت آسانی سے جیت لیں گے۔

اس سے قبل بعض امریکی ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی چیف آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے صدر ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ ایران پر حملہ امریکہ کو ایک طویل اور مہنگی جنگ میں دھکیل سکتا ہے جس سے پورے خطے میں کشیدگی بڑھے گی اور امریکی فوجیوں کا جانی نقصان بھی ہو سکتا ہے۔

تاہم ٹرمپ نے ان تمام اندیشوں کو مسترد کرتے ہوئے اپنی اتھارٹی پر زور دیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔