بدھ، 8-جولائی،2026
بدھ 1448/01/23هـ (08-07-2026م)

اسرائیلی وزیرِ اعظم کا ترکی کو ایف 35 طیاروں کی فراہمی پر شدید تشویش کا اظہار

08 جولائی, 2026 09:25

اسرائیلی وزیرِ اعظم نے امریکہ کی جانب سے ترکی کو ایف 35 جنگی طیاروں کی ممکنہ فروخت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے مشرقِ وسطیٰ میں فوجی توازن تباہ ہو جائے گا۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے ترکی اور امریکہ کے درمیان ایف 35 اسٹیلتھ فائٹر جیٹس کے معاہدے کی مخالفت کر دی ہے۔ امریکی ٹی وی چینل سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں نیتن یاہو نے کہا کہ ترکی کو یہ جدید طیارے دینے سے مغربی ایشیا میں طاقت کا توازن بگڑ جائے گا، کیونکہ ترکی جارحانہ عزائم رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے ایرانی تیل کی فروخت پر دوبارہ پابندیاں لگا دیں

انہوں نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ اس ڈیل کی منظوری نہ دے تاکہ خطے میں اسرائیل کی فضائی برتری قائم رہے۔ نیتن یاہو نے ترک صدر رجب طیب اردگان کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اسرائیل کی تباہی کی بات کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو سربراہی اجلاس کے لیے انقرہ پہنچنے پر ترک صدر رجب طیب اردگان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اشارہ دیا ہے کہ واشنگٹن ترکی کو ایف 35 طیاروں کی فروخت کا معاملہ دوبارہ کھول سکتا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔