ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)

پیچھے ہٹنا غلطی ہوگی، لنزے گراہم کا ٹرمپ سے ایران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

25 فروری, 2026 09:51

امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں فوجی تیاریوں سے پیچھے ہٹنا تہران کو مزید حوصلہ دے گا۔

لنزے گراہم نے خبردار کیا کہ اگر اب پیچھے ہٹے تو یہ شام اور افغانستان سے بھی بڑی غلطی ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں انہوں نے آج جیسا اہم اور فیصلہ کن وقت نہیں دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی پابندیوں کے خاتمے کے بدلے جوہری پروگرام میں لچک دکھانے کی پیشکش

انہوں نے کہا کہ اگر ایرانی نظام کو عوام کی خواہشات کے مطابق تبدیل کر کے ایک دشمن کے بجائے دوست میں بدل دیا جائے تو یہ ہزار سال کی سب سے بڑی تبدیلی ہو سکتی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔