ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)

طالبان دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی کے باعث سفارتی تنہائی کا شکار ہیں : افغان جریدہ

25 فروری, 2026 11:24

افغان جریدے ہشت صبح نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ افغان طالبان حکومت کو دہشت گرد تنظیموں کی مبینہ سرپرستی کے باعث سفارتی اور عسکری سطح پر مشکلات کا سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بعض طالبان حکام نے فتنہ الخوارج کی افغانستان میں موجودگی کا بالواسطہ اعتراف بھی کیا ہے۔

جریدے نے خبردار کیا ہے کہ ایٹمی طاقت پاکستان کے ساتھ براہ راست عسکری تصادم طالبان کے لیے مہنگا اور خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، جبکہ سرحدی بندشوں کے باعث افغانستان میں ادویات اور خوراک کی قیمتوں میں اضافہ پہلے ہی عوام کے لیے ناقابل برداشت ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری غیر محفوظ، طالبان رجیم پر سنگین سوالات

جریدے کا کہنا تھا کہ طالبان کے اقتدار پر قابض رہنے تک افغانستان عالمی سیاست اور سفارتکاری میں ناکام رہے گا۔

ماہرین کے مطابق اگر موجودہ صورتحال برقرار رہی تو افغانستان عالمی سیاست اور سفارتکاری میں مزید تنہائی کا شکار ہو سکتا ہے۔ افغانستان کیجانب سے مسلسل سرحد پار دہشتگردی کا فروغ پاکستان سمیت پورے خطے کیلئے سنگین چیلنج بن چکا ہے۔

پاکستان کی جانب سے پیش کیے گئے شواہد کے بعد عالمی سطح پر بھی افغان سرزمین پر شدت پسند گروہوں کی موجودگی پر تشویش ظاہر کی جا رہی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔