جنگی محاذ کے بعد افغان طالبان کو سوشل میڈیا پر بھی رسوائی کا سامنا، جھوٹا پراپیگنڈا بے نقاب

جنگی محاذ کے بعد افغان طالبان کو سوشل میڈیا پر بھی رسوائی کا سامنا، جھوٹا پراپیگنڈا بے نقاب
بلااشتعال جارحیت کے جواب میں پاک فوج کے مؤثر ردعمل کے بعد افغان طالبان رجیم کو سوشل میڈیا پر بھی رسوائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھاری جانی و مالی نقصان کے بعد افغان طالبان گمراہ کن پروپیگنڈے کے ذریعے اپنی ہزیمت چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق سوشل میڈیا پر پاکستان کے ایک تربیتی لڑاکا طیارے کے ملبے کی تصاویر دکھا کر یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ یہ حالیہ پاک افغان کشیدگی کا نتیجہ ہے۔
تاہم رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر دراصل 2025 کی ہیں اور ان کا موجودہ تنازعے سے کوئی تعلق نہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک پرانا واقعہ ہے جسے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق سوشل میڈیا پر اس قسم کا گمراہ کن پروپیگنڈا حقائق کو مسخ کرنے اور عوامی رائے کو متاثر کرنے کی ناکام کوشش ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









