جمعہ، 1-مئی،2026
جمعہ 1447/11/14هـ (01-05-2026م)

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر فائرنگ سے جاں بحق

03 مارچ, 2026 11:34

مانسہرہ کے علاقے بالاکوٹ میں معروف ٹک ٹاکر جاوید مہانڈری پولیس اہلکار کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے۔  

واقعے کے فوراً بعد شہری سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج شروع کر دیا۔ مظاہرین نے تھانے پر پتھراؤ کیا، پولیس موبائل اور تھانے کو آگ لگانے کی کوشش بھی کی۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس اہلکار کو گرفتار کر لیا جس نے جاوید مہانڈری کو فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا۔

 ایس پی نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پرامن رہیں اور سرکاری املاک کو نقصان نہ پہنچائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مقتول کے اہلخانہ کو انصاف ہر صورت فراہم کیا جائے گا اور پولیس اہلکار کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

مقتول جاوید مہانڈری کی نماز جنازہ آج بالاکوٹ میں ادا کی گئی۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔