اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

حوثیوں کے حملوں سے سعودی عرب کو خطرہ، ترکیہ نے دفاعی مدد کا بڑا عندیہ دے دیا

20 ستمبر, 2026 14:00

ترکیہ نے سعودی عرب کی عسکری ضروریات پوری کرنے میں مدد کی پیشکش کردی ہے۔

 ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے کہ یمن کے حوثیوں کے مسلسل حملوں کے باعث سعودی عرب کو کچھ عسکری اور خاص طور پر تکنیکی ضروریات پیش آسکتی ہیں۔ ترکیہ ان ضروریات کو پاکستان کے ساتھ مل کر مکہ معاہدے کے تحت دیکھے گا۔

حاقان فیدان نے کہا کہ سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر حملوں کی صورتحال کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کے تحت اس معاملے پر تعاون کیا جائے گا۔

ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب کو امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ کا حصہ بنانا قابل قبول نہیں۔ خطے کی موجودہ صورتحال کے معاشی اثرات بھی تشویش کا باعث بن رہے ہیں۔ یمن میں جنگ ختم کرنے کے لیے مختلف فریقوں تک تجاویز پہنچائی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے روس اور یوکرین کو بھی بحیرہ اسود میں جاری لڑائی ختم کرنے کے حوالے سے تجاویز پیش کی ہیں۔ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششوں کو جاری رکھنا ضروری ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔