جمعرات، 5-مارچ،2026
جمعرات 1447/09/16هـ (05-03-2026م)

حملوں سے قبل ایران نے امریکہ کی ایٹمی تعاون کی پیشکش ٹھکرا دی تھی، وائٹ ہاؤس کا دعویٰ

05 مارچ, 2026 09:15

وائٹ ہاؤس نے انکشاف کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے حملوں سے قبل امریکہ نے ایران کو سویلین ایٹمی پروگرام میں تعاون کی پیشکش کی تھی جسے تہران نے قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے بتایا ہے کہ واشنگٹن اور اسرائیل کے حملوں سے چند ہفتے قبل ایران کو ایک بڑی پیشکش کی گئی تھی۔

اس تجویز کے مطابق اگر ایران اپنا یورینیم افزودہ کرنے کا ڈھانچہ مستقل طور پر ختم کر دیتا تو امریکہ ایران پر سے تمام پابندیاں ختم کر دیتا اور وہاں سویلین ایٹمی پروگرام کے لیے امریکی سرمایہ کاری اور ایندھن فراہم کیا جاتا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران میں جو لیڈر بنتا ہے، مارا جاتا ہے، حملے نہ کرتے تو وہ ایٹمی طاقت بن چکا ہوتا، ڈونلڈ ٹرمپ

یہ مذاکرات سلطنت عمان کی ثالثی میں تین دور تک جاری رہے، جن میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکی نمائندوں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر نے شرکت کی۔ پریس سیکریٹری کا کہنا ہے کہ ایران نے امن کو  ہاں کہنے سے انکار کر دیا اور اب وہ اسی فیصلے کے نتائج بھگت رہا ہے۔

دوسری جانب عمان کے وزیر خارجہ نے واشنگٹن کے دعوؤں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حملے اس وقت ہوئے جب تہران پہلے ہی اپنے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے بے مثال لچک دکھانے کے لیے تیار تھا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔