بدھ، 23-ستمبر،2026
بدھ 1448/04/12هـ (23-09-2026م)

امریکی صدر کی ایران کو تباہ کرنے کی دھمکی اسٹریٹجک مایوسی ہے، ایرانی عسکری حکام

23 ستمبر, 2026 15:07

ایران نے امریکی صدر کے ملک کو تباہ کرنے کے دھمکی آمیز بیان کو اسٹریٹجک مایوسی کا غماز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی افواج ہر قسم کے حملے کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے مکمل تیار ہیں۔

ایران کے عسکری حکام نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسلامی جمہوریہ کو تباہ کرنے کی دھمکیوں پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے جنرل اسٹاف نے اپنے بیان میں امریکی صدر پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم کو اپنی جارحیت کو درست ثابت کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کو مٹانے کی دھمکی جنگی جرم اور بربریت ہے، امریکی سینیٹر برنی سینڈرز

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے الفاظ دراصل ایرانی قوم کے خلاف امریکی جارحیت کے اسٹریٹجک تعطل کو ظاہر کرتے ہیں اور اس طرح کی مسلسل دھمکیوں سے طاقت کا نہیں بلکہ ان کی اسٹریٹجک مایوسی کا اظہار ہوتا ہے۔

ایرانی عسکری بیان میں مزید انتباہ کیا گیا ہے کہ ایران کی مسلح افواج امریکا اور اسرائیل کے خلاف ایسے حملے کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں، جو پچھلی جنگوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ شدید اور غیر متوقع ہوں گے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔