امریکہ کا ایران کے تیس سے زائد بحری جہاز ڈبونے کا دعویٰ

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی افواج نے ایران کے تیس سے زائد بحری جہازوں کو تباہ کر دیا ہے۔
ایڈمرل بریڈ کوپر نے بتایا ہے کہ گزشتہ بہتر گھنٹوں کے دوران امریکی بمبار فورس نے ایران کے اندر تقریباً دو سو اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ اس وقت تک امریکہ نے ایران کے تیس سے زائد بحری جہاز ڈبو دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے ایرانی بحری جہاز کو نشانہ بنا کر جو مثال قائم کی ہے، اس پر پچھتائے گا : عباس عراقچی
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے ایک ڈرون بردار جہاز کو نشانہ بنایا ہے، جو کہ دوسری جنگ عظیم کے دور کے طیارہ بردار جہاز کے حجم کے برابر تھا اور اس وقت بھی وہ جہاز آگ کی لپیٹ میں ہے۔
یہ کارروائیاں ایران کی عسکری صلاحیتوں کو تباہ کرنے اور خطے میں امریکی اثر و رسوخ کو برقرار رکھنے کے لیے کیے جانے والے وسیع آپریشن کا حصہ ہیں۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملے ایران کی جانب سے کی جانے والی جارحیت کا بھرپور جواب ہیں اور ان کا مقصد ایران کے عسکری ڈھانچے کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












