جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

امریکہ ایران معاہدہ : سوئٹزرلینڈ کا برگن اسٹاک ریزورٹ عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

18 جون, 2026 09:51

پاکستان کی میزبانی میں امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کے لیے سوئٹزرلینڈ کا برگن اسٹاک ریزورٹ عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جہاں دنیا بھر سے وفود کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

سوئٹزرلینڈ کا خوبصورت برگن اسٹاک ریزورٹ اس وقت پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے، جہاں پاکستان کی میزبانی میں امریکا اور ایران کے درمیان ایک تاریخی امن معاہدہ ہونے جا رہا ہے۔

اس میگا ایونٹ کی تیاریاں انتہائی تیزی سے جاری ہیں اور سوئس شہر لوزرن کے 92 فیصد ہوٹلز پہلے ہی بک ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے میزائل صرف چلانے کیلئے ہیں، مذاکرات کیلئے نہیں، ایرانی وزارت خارجہ

اس تاریخی موقع کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے برگن اسٹاک ریزورٹ کے اطراف میں غیر معمولی اور انتہائی سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

دنیا بھر سے سفارتی وفود، عالمی میڈیا، مبصرین اور اعلیٰ سیکیورٹی اہلکار سوئٹزرلینڈ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں تاکہ اس اہم ترین سفارتی پیش رفت کو کور کیا جا سکے۔

پاکستان کی اس میزبانی کو عالمی سطح پر انتہائی اہمیت دی جا رہی ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ یہ معاہدہ خطے کی صورتحال بدلنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔