جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی انتشاری سرگرمیوں میں ملوث، شرپسندوں کی لیک آڈیو کال منظرعام پر آگئی

18 جون, 2026 15:26

آزاد کشمیر: کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے حوالے سے مبینہ انتشاری سرگرمیوں کی ایک آڈیو کال منظرعام پر آنے کے بعد نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی پر مختلف شہروں میں جبری ہڑتالیں کرانے، سڑکیں بند کرنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ لیک آڈیو میں دو رہنماؤں کے درمیان احتجاجی سرگرمیوں کو مزید منظم کرنے اور صورتحال کو بگاڑنے سے متعلق گفتگو سنی جا سکتی ہے۔

آڈیو کے حوالے سے یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ مبینہ طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف حکمت عملی اور عوام کو احتجاج پر اکسانے سے متعلق بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق گفتگو میں کارکنان کو مختلف مقامات پر احتجاجی سرگرمیوں کو تیز کرنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس نوعیت کی سرگرمیوں سے خطے میں امن و امان کی صورتحال متاثر ہونے کا خدشہ رہتا ہے، جبکہ عوام میں ان واقعات کے حوالے سے تشویش بھی بڑھ رہی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔