ایران کے ساتھ طویل جنگ عالمی معیشت کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، آئی ایم ایف

عالمی مالیاتی فنڈ کی سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ طویل ہو گئی تو اس کے عالمی معیشت پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
عالمی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ جنگ عالمی معیشت کی برداشت اور استحکام کو آزما رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر یہ جنگ طویل مدت تک جاری رہی تو اس کے واضح اثرات عالمی توانائی کی قیمتوں، مالیاتی منڈیوں کے اعتماد اور اقتصادی ترقی پر پڑ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : یہ نسلی جنگ ہے، ایران سے طویل اور فیصلہ کن معرکہ ہوگا، اسرئیلی فوجی سربراہ
ان کا کہنا تھا کہ عالمی معیشت پہلے ہی مختلف چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے اور نئی کشیدگی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتی ہے۔ جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر مہنگائی میں اضافہ ہو سکتا ہے، کیونکہ توانائی کی قیمتیں بڑھنے سے صنعتوں اور صارفین دونوں پر دباؤ بڑھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر صورتحال مزید بگڑتی ہے تو دنیا بھر کی حکومتوں اور پالیسی سازوں پر نئی ذمہ داریاں عائد ہوں گی کیونکہ انہیں معیشت کو مستحکم رکھنے اور مہنگائی کو قابو میں رکھنے کیلئے مزید اقدامات کرنا پڑیں گے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











