مودی سرکار کے معاشی ترقی کے دعوے ہوا، برطانوی جریدے نے بھارتی معیشت کا پول کھول دیا

دی اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی معیشت اس وقت شدید بحران اور زوال کا شکار ہے، جس نے مودی سرکار کی نااہلی کو عالمی سطح پر بے نقاب کر دیا ہے، شائننگ انڈیا کے دعوے زمین بوس ہو گئے۔
بھارت میں مودی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے معاشی ترقی کے دعوے حقیقت سے کوسوں دور نکلے ہیں اور بھارتی معیشت کی زوال پذیری کے شواہد کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔
بڑے بڑے انتخابی نعروں اور تشہیر کے برعکس مودی سرکار کی ناقص معاشی کارکردگی نے ملک کو معاشی طور پر پیچھے دھکیل دیا ہے۔
نام نہاد بڑی معیشت کا ڈھنڈورا پیٹنے والی مودی حکومت کو مشہور برطانوی جریدے دی اکانومسٹ نے آئینہ دکھاتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بھارت کی معیشت اتنی بڑی اور مضبوط نہیں ہے، جتنی کہ دنیا کو دکھائی جا رہی ہے۔
جریدے کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار نے اعداد و شمار میں ہیرا پھیری کے ذریعے معیشت کو بہتر دکھانے کی کوشش کی مگر حقائق اس کے برعکس نکلے۔
دی اکانومسٹ کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں بھارتی حکومت کی جانب سے جاری کردہ سرکاری رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھارت دنیا کی چوتھی بڑی معیشت بن چکا ہے، لیکن رواں سال فروری میں سامنے آنے والے نئے اعداد و شمار بھارتی معیشت کے لیے انتہائی مایوس کن ثابت ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی اجازت سے روسی تیل کی خریداری، بھارت کی معاشی و خارجہ خود مختاری پر سوالیہ نشان
ان تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق بھارت کی مجموعی قومی پیداوار یعنی جی ڈی پی کی شرح میں پہلے کے مقابلے میں تین اعشاریہ تین فیصد کی واضح کمی دیکھی گئی ہے جو کہ کسی بھی ترقی پذیر معیشت کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔
معاشی ماہرین کا اس صورتحال پر کہنا ہے کہ بھارت اب بیرونی سرمایہ کاری کے لیے ایک پرخطر مارکیٹ بن چکا ہے، کیونکہ وہاں کی معیشت مسلسل تنزلی کا شکار ہے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل ہو چکا ہے۔
ماہرین کے مطابق مودی حکومت کی غیر مستقل اور غیر واضح معاشی پالیسیوں، ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور سرمایہ کاروں کے تحفظ میں ناکامی نے بھارتی معیشت کی رفتار کو شدید متاثر کیا ہے۔
بھارت کا عالمی سطح پر اقتصادی قوت بننے کا خواب مودی حکومت کی ناقص منصوبہ بندی اور سیاسی شعبدہ بازی کی وجہ سے زمین بوس ہو چکا ہے۔
معاشی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر موجودہ پالیسیاں برقرار رہیں تو بھارت مزید معاشی دلدل میں دھنس سکتا ہے، جس کے اثرات نہ صرف بھارت بلکہ پورے خطے پر پڑیں گے۔
مودی کا شائننگ انڈیا اب محض ایک سیاسی نعرہ بن کر رہ گیا ہے جبکہ زمینی حقائق بھارتی عوام کے لیے معاشی مشکلات کا پیغام لا رہے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










