عالمی منڈی میں تیل کی قیمت ایک بار پھر سو ڈالر سے متجاوز

امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ جاری جنگ کے اثرات کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ایک بار پھر سو ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔
عالمی توانائی منڈی میں ایک مرتبہ پھر شدید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ رہا ہے اور خام تیل کی قیمت سو ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ اضافہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ اور عالمی سپلائی کے خدشات کے باعث سامنے آیا ہے۔
عالمی توانائی ادارے کے رکن ممالک نے عالمی منڈی میں ریکارڈ چار سو ملین بیرل تیل جاری کرنے کا اعلان کیا تھا تاکہ قیمتوں کو قابو میں رکھا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ کا ایران کی بارودی سرنگیں بچھانے والے معتدد بحری جہاز کو تباہ کرنے کا دعویٰ
عالمی معیار کے خام تیل کی قیمت تقریباً سو ڈالر فی بیرل کے قریب رہی، جبکہ ایک ہی دن میں قیمتوں میں تقریباً آٹھ اعشاریہ سات فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح امریکی معیار کے خام تیل کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا اور یہ تقریباً پچانوے ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث تیل کی سپلائی کے بڑے راستے خطرے میں ہیں، جس کے باعث عالمی منڈی میں بے یقینی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












