پاکستان کے غیر ملکی زرِ مبادلہ ذخائر نے چار سال کی بلند ترین سطح عبور کر لی

Big Good News for the Pakistani Economy
ایس آئی ایف سی کی اصلاحات اور پالیسی تسلسل کی بدولت پاکستان کے غیر ملکی زرِ مبادلہ ذخائر چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق پاکستان کے کل زر مبادلہ ذخائر 21.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئے جو گزشتہ 4 سال کی بلند ترین سطح ہے، زرِ مبادلہ کے ذخائر میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا حصہ 16.3 ارب اور کمرشل بینکوں کا حصہ 5.3 ارب ڈالر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر کا مجموعی حصہ 76 فیصد تک پہنچ گیا ہے، پاکستان میں اسٹیٹ بینک کے بڑھتے ہوئے ذخائر ملک کی مالی خودمختاری اور پالیسی کنٹرول میں اضافہ ظاہر کرتے ہیں، یہ اضافہ بحران کے دوران فوری ردعمل اور مالی استحکام کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے۔
مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ریزروز میں اضافہ ملک کے مضبوط مالیاتی ذخائر اور معاشی استحکام کی عکاسی کرتا ہے، ملکی معیشت میں یہ نمایاں بہتری ایس آئی ایف سی کی موثر سہولت کاری ، معاونت اور کاوشوں کاثمر ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












