اسٹیٹ بینک نے ڈالر کے ذخائر کا ڈیٹا جاری کر دیا، مجموعی مالیت 22 ارب ڈالر سے متجاوز

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق ملٹی لیٹرل اداروں سے 70 کروڑ ڈالر موصول ہونے کے بعد مجموعی ذخائر 22 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کراچی سے پاکستان کے پاس موجود ڈالر کے ذخائر کا تازہ ترین ڈیٹا جاری کر دیا ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق حکومت کو ملٹی لیٹرل اداروں کی جانب سے 70 کروڑ ڈالر موصول ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : شہید علی خامنہ ای کی تدفین کے بعد امریکہ ایران مذاکرات کے اگلے دور کا شیڈول طے ہوگا، پاکستان
یہ رقم ملنے کے بعد پاکستان کے ڈالر کے مجموعی ذخائر کی مالیت 22 ارب ڈالر کی سطح سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے اپنے ڈالر ریزرو 61 کروڑ ڈالر کے اضافے کے بعد اب 16 ارب 52 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب، کمرشل بینکوں کے ڈالر ڈپازٹس میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 5 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد کمرشل بینکوں کے ڈالر ڈپازٹس کی مجموعی مالیت 5.5 ارب ڈالر پر آ گئی ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق 24 جون کو ختم ہونے والے ہفتے تک ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت 22 ارب 10 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












