جمعرات، 2-جولائی،2026
جمعرات 1448/01/17هـ (02-07-2026م)

شہید علی خامنہ ای کی تدفین کے بعد امریکہ ایران مذاکرات کے اگلے دور کا شیڈول طے ہوگا، پاکستان

02 جولائی, 2026 13:23

قطر اور پاکستان کے مذاکرات کاروں نے دوحہ میں امریکہ اور ایران کے نمائندوں کے ساتھ الگ الگ کامیاب ملاقاتیں کی ہیں جن میں اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت پر مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان کے مطابق، قطر اور پاکستان کی ثالثی میں دوحہ کے مقام پر اہم سفارتی مذاکرات ہوئے ہیں۔

ان مذاکرات کے دوران قطری اور پاکستانی مذاکرات کاروں نے امریکی اور ایرانی نمائندوں کے ساتھ الگ الگ الگ ملاقاتوں کے سلسلے کا اختتام کیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور ایران کے درمیان تنازعات حل کرنے مواصلاتی چینل بنانے پر اتفاق

ان ملاقاتوں میں لیک لوسرن سربراہی اجلاس کے فیصلوں کو آگے بڑھاتے ہوئے اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت کے مختلف پہلوؤں اور امور پر گفتگو کی گئی، جس کے دوران فریقین کے درمیان مثبت پیش رفت ریکارڈ کی گئی ہے۔

تمام متعلقہ فریقین نے آنے والے وقت میں بھی ان سفارتی مذاکرات اور بات چیت کے سلسلے کو مستقل جاری رکھنے پر مکمل اتفاق کیا ہے۔

بیان میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ ایران کے سابق سپریم لیڈر کی آخری رسومات اور تدفین کے اجتماعات مکمل ہونے کے فوراً بعد، جتنا جلدی ممکن ہو سکے، اگلی بیٹھک کا وقت اور تاریخ طے کر دی جائے گی تاکہ ان اہم معاملات پر پیش رفت کو حتمی شکل دی جا سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔