عید الفطر سے قبل ہی پاکستان میں 5G سروس شروع ہونے کا امکان

پاکستان میں موبائل فون صارفین کو عیدالفطر سے پہلے جدید ترین مواصلاتی سہولت ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، کیونکہ حکام نے فائیو جی کے آغاز کی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے موبائل کمپنیوں کو نئی نسل کی تیز رفتار موبائل سروس فائیو جی کے لائسنس جاری کئے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد کمپنیوں کو اس سروس کے آغاز کی اجازت مل جائے گی۔
مواصلاتی نگران ادارے کے حکام کے مطابق فریکوئنسی نیلامی کے بعد لائسنس جاری کرنے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے اور کمپنیوں کو ضروری قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق لائسنس حاصل کرنے کے لیے موبائل کمپنیوں کو پندرہ ملین ڈالر کے مساوی بینک ضمانت جمع کروانا ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کے غیر ملکی زرِ مبادلہ ذخائر نے چار سال کی بلند ترین سطح عبور کر لی
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک کمپنی یہ ضمانت پہلے ہی جمع کروا چکی ہے، جبکہ دیگر کمپنیوں سے بھی جلد ضمانت جمع ہونے کی توقع ہے۔
نگراں ادارے کی جانب سے تینوں موبائل کمپنیوں کو بیک وقت لائسنس جاری کرنے پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ صارفین کو جلد از جلد نئی سروس فراہم کی جا سکے۔
ذرائع کے مطابق موبائل کمپنیاں بھی عیدالفطر سے قبل نئی تیز رفتار موبائل سروس کے آغاز کے لیے تیار ہیں جبکہ نگراں ادارہ بھی اس سروس کے اجراء کے لیے راہ ہموار کرنا چاہتا ہے۔ اس مقصد کے لیے ادارے کے مرکزی دفتر میں لائسنس جاری کرنے کی تقریب کے انعقاد پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












