پیر، 13-اپریل،2026
پیر 1447/10/25هـ (13-04-2026م)

سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ 1600 روپے سستا

13 اپریل, 2026 12:33

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 1600 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 95 ہزار 362 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1371 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 24 ہزار 693 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس قیمت 16 ڈالر کمی کے بعد 4730 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ فی تولہ چاندی 130 روپے سستی ہونے کے بعد 7 ہزار 934 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔