عالمی سطح پر تیل اور پیٹرول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا خطرہ بڑھ گیا

How much will petrol become expensive? You’ll be shocked to know the answer
آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے خدشات کے باعث عالمی سطح پر تیل اور پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
اس صورتحال نے توانائی کی عالمی منڈی میں بے چینی پیدا کر دی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ راستہ متاثر ہوا تو عالمی سپلائی چین بری طرح متاثر ہو سکتی ہے۔
اس حوالے سے ایران کے اعلیٰ عہدیدار اور اسپیکر محمد باقر قالیباف کا ایک بیان بھی سامنے آیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ موجودہ پیٹرول کی قیمتوں کو لوگ “انجوائے” کریں۔ اگر آبنائے ہرمز میں کوئی رکاوٹ پیدا ہوئی تو آنے والے دنوں میں پیٹرول کی قیمتیں کہیں زیادہ بڑھ سکتی ہیں۔
Enjoy the current pump figures. With the so-called ‘blockade’, Soon you’ll be nostalgic for $4–$5 gas.
ΔO_BSOH>0 ⇒ f(f(O))>f(O) pic.twitter.com/rVxlC6vFWG
— محمدباقر قالیباف | MB Ghalibaf (@mb_ghalibaf) April 12, 2026
اپنے بیان میں انہوں نے ایک ریاضیاتی طرز کا فارمولا بھی شیئر کیا، جس نے مزید بحث کو جنم دیا ہے۔ اس فارمولے کا مطلب ماہرین کے مطابق یہ ہے کہ اگر آبنائے ہرمز (BSOH) میں رکاوٹ بڑھتی ہے تو اس کے اثرات صرف فوری قیمتوں تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ وقت کے ساتھ مزید شدت اختیار کریں گے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا، لیکن بعد میں سپلائی چین میں مسائل، نقل و حمل کے اخراجات اور عالمی مارکیٹ کے دباؤ کی وجہ سے قیمتیں مزید اوپر جا سکتی ہیں۔ اگر صورتحال خراب ہوئی تو موجودہ مہنگائی بھی کم محسوس ہونے لگے گی۔
آبنائے ہرمز دنیا کی تیل ترسیل کا ایک انتہائی اہم راستہ ہے۔ عالمی تیل کا بڑا حصہ اسی سمندری گزرگاہ سے گزرتا ہے۔ اسی لیے یہاں کسی بھی قسم کی رکاوٹ پوری عالمی معیشت پر اثر ڈال سکتی ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












