ملک میں شمسی توانائی 8 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے، وزیر خزانہ

The Finance Minister has given big good news to the public
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک میں شمسی توانائی 8 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معیشت پر ہارورڈ یونیورسٹی میں اعلیٰ سطح کا پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان نے توانائی کی فراہمی میں تسلسل برقرار رکھا، ابتدائی سبسڈی کے بعد توانائی قیمتوں کی مکمل منتقلی، ٹارگٹڈ سبسڈی جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بحران کے باوجود صورتحال بہتر انداز میں سنبھالی، یورو بانڈ ادائیگی "نان ایونٹ” رہی، بیرونی ادائیگیوں پر اعتماد کا اظہار ہے، کراچی پورٹ پر ٹرانزٹ ٹریفک میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں مارچ میں ریکارڈ ترسیلات آئیں، ترسیلات زر پائیدار حل نہیں، برآمدات پر توجہ ضروری ہے، اصل چیلنج اصلاحات پر عملدرآمد ہے، ٹیکس نظام میں اصلاحات، ٹیکس ٹو جی ڈی پی بڑھانے کی کاوش ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ایف بی آر میں ڈیجیٹلائزیشن کا عمل جاری ہے، صنعت کیلئے مستقل سبسڈی کا خاتمہ، مسابقتی ماڈل اپنانے کی ضرورت ہے، ٹیرف میں اصلاحات، عالمی منڈی سے انضمام کی کوششیں کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں شمسی توانائی 8 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی، قابل تجدید توانائی کے حصے میں مزید اضافہ ہدف ہے، چاروں صوبوں میں زرعی آمدن ٹیکس قانون سازی مکمل کی گئی، 28سرکاری ادارے نجکاری کیلئے پرائیویٹائزیشن کمیشن کو بھیجے گئے، آبادی میں اضافہ اور ماحولیاتی تبدیلی بڑے چیلنجز ہیں، کاروباری ماحول بہتر بنانا حکومت کی ترجیحات ہیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












