جمعرات، 14-مئی،2026
جمعرات 1447/11/27هـ (14-05-2026م)

ڈرگ ڈیلر پنکی کا ماہانہ 2 کروڑ روپے کی منشیات فروخت کرنے کا انکشاف

14 مئی, 2026 13:38

کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے منشیات کی بین الاقوامی طرز پر ترسیل کرنے والی ڈیلر انمول عرف پنکی کے نیٹ ورک کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کئی اہم انکشافات کیے ہیں۔

کراچی میں منشیات فروشی کے ایک جدید اور پیچیدہ نیٹ ورک کی سرغنہ انمول عرف پنکی سے تفتیش کے دوران سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔

تفتیشی حکام کے مطابق، ملزمہ کا بھائی شوکت، جس کے خلاف بوٹ بیسن تھانے میں منشیات فروشی کا مقدمہ درج ہے، مفرور ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں کوکین ڈیلر انمول عرف پنکی کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

پنکی نے اعتراف کیا ہے کہ وہ پوش علاقوں اور تعلیمی اداروں میں ماہانہ دو کروڑ روپے سے زائد کی منشیات فروخت کرتی تھی۔ گروہ میں ایک خاتون اور پانچ مرد شامل ہیں، جبکہ منشیات کی ترسیل کے لیے لاہور سے کراچی تک انٹر سٹی بسوں کا استعمال کیا جاتا تھا۔

تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ گروہ ٹیکنالوجی کا ماہر تھا۔ منشیات کی خریداری کے لیے آن لائن ایپس اور موبائل فرنچائزز کے ذریعے ادائیگیاں کی جاتی تھیں۔ گلستانِ جوہر سے نیٹ ورک کے اہم کردار ذیشان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جو اکاؤنٹس سنبھالتا تھا۔

ملزمہ نے انکشاف کیا کہ وہ رائیڈرز کے ذریعے ویران جگہوں پر پتھروں کے نیچے منشیات رکھوا کر خریداروں کو لوکیشن بھیجتی تھی تاکہ گرفتاری سے بچا جا سکے۔

ملزمہ نے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کو کروڑوں روپے رشوت دی اور ایک پولیس اہلکار کامران کو قتل کروانے کے لیے کرائے کے قاتلوں سے رابطے کی منصوبہ بندی بھی کی تھی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔