بدھ، 23-ستمبر،2026
بدھ 1448/04/12هـ (23-09-2026م)

ہم عوام کے ساتھ مل کر حکومت کو جھکنے پرمجبور کریں گے، حافظ نعیم الرحمان

23 ستمبر, 2026 17:06

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم عوام کے ساتھ مل کر حکومت کو جھکنے پرمجبور کریں گے۔

 امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے مجھے کہا ہم نے بڑا ریلیف دیا، جو ریلیف  دیا اس سے 5 گنا زیادہ لیوی جمع ہو رہی ہے، وزیر اعظم سے کہا ہم احتجاج اور لانگ مارچ ختم نہیں کریں گے، اگر حکومت ریلیف نہیں دے گی توہم لانگ مارچ اکتوبر میں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنا پریشر ختم نہیں کرنا چاہتے اور بڑھائیں گے، حکومت جو قرض لیتی ہے اس پر لیوی اور ٹیکسز لگا کرسوددیتی ہے، بینک ہماری رقم پر حکومت سے سود کیوں لیتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آئی پی پیز کے مسئلے پر بھی جب احتجاج کیا تو پرامن رہے، آئی پی پیز کے احتجاج میں ہمارے 1500لوگ گرفتارہوئے، ہم نے اپنے لوگوں کو پرامن رکھا، ہم عوام کے ساتھ مل کر حکومت کو جھکنے پرمجبور کریں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔