جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

پاکستان میں سونا 5 ہزار روپے مہنگا؛ عالمی منڈی میں بھی تیزی

21 مئی, 2026 14:21

پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں جمعرات کو سونے کی قیمت میں 5 ہزار روپے فی تولہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (APGJSA) کے مطابق فی تولہ سونا 475,362  روپے پر پہنچ گیا جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 4,287  روپے اضافے کے ساتھ 407,546  روپے ہو گئی۔

واضح رہے کہ بدھ کو فی تولہ سونا 6,80 0 روپے کمی کے ساتھ 470,362  روپے پر آیا تھا، یعنی آج کے اضافے نے گزشتہ روز کی گراوٹ کا بڑا حصہ پورا کر لیا۔

عالمی منڈی میں فی اونس سونا 50  ڈالر اضافے کے ساتھ 4,530  ڈالر (20 ڈالر پریمیم سمیت) پر پہنچ گیا۔

چاندی کی قیمت میں بھی 60  روپے اضافہ ہوا اور فی تولہ چاندی 8,034  روپے پر آ گئی۔

عالمی سطح پر جاری جغرافیائی کشیدگی اور ڈالر کے اتار چڑھاؤ کے باعث سونے کی قیمتوں میں اس طرح کے روزانہ اتار چڑھاؤ جاری رہنے کی توقع ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔