جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

سیفائر سوڈا ایش منصوبے میں اہم پیش رفت، ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پانی کی فراہمی منظور

22 مئی, 2026 11:02

ایس آئی ایف سی کی مؤثر معاونت سے سیفائر سوڈا ایش پروڈکشن منصوبے کے لیے خوشاب کی مہاجر کینال سے پانی کی فراہمی منظور کر لی گئی ہے، جو ملکی صنعتی معیشت کے لیے ایک بڑا سنگ میل ہے۔

ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری سے پاکستان میں صنعتی اور کیمیکل شعبے کے اسٹریٹجک منصوبوں پر عملدرآمد تیزی سے جاری ہے۔

سیفائر سوڈا ایش پروڈکشن منصوبے کے لیے خوشاب کی مہاجر کینال سے دو اعشاریہ سات کیوسک پانی مختص کر دیا گیا ہے، جس سے منصوبے کی آپریشنل استعداد کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

واضح رہے کہ سوڈا ایش شیشہ، ڈٹرجنٹس، ٹیکسٹائل اور مختلف کیمیکل صنعتوں میں استعمال ہونے والا ایک انتہائی اہم صنعتی خام مال ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گرین پاکستان انیشیٹو کا کمال، بھکر کے ریتیلے ٹیلے جدید زرعی فارم میں تبدیل

مقامی سطح پر سوڈا ایش کی پیداوار بڑھنے سے پاکستان کی صنعتی بنیاد مضبوط ہو گی، درآمدی انحصار میں نمایاں کمی آئے گی اور سپلائی چین کا استحکام ممکن ہو سکے گا۔

سیفائر سوڈا ایش منصوبے سے ملکی مینوفیکچرنگ صلاحیت میں زبردست اضافہ ہوگا اور صنعتی معیشت کو بھرپور فروغ ملے گا۔

اس بڑے منصوبے کے شروع ہونے سے ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، جبکہ معاشی سرگرمیوں میں بھی نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

ایس آئی ایف سی کی فعال سہولت کاری ملک میں سرمایہ کاری پر مبنی صنعتی ترقی اور طویل المدتی معاشی استحکام کو مسلسل فروغ دے رہی ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔