پی ٹی آئی کی سینئر قیادت لانگ مارچ کے بجائے بات چیت کی خواہاں، حکومت سے ایک بار پھر رابطہ

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ڈیڈ لاک کے باوجود مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں، تیسرے دور کے لیے رابطے شروع کر دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان ہونے والے مذاکرات تحال کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو چکے ہیں، تاہم اس کے باوجود مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے اور ڈیڈ لاک ختم کرنے کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا حکومت مذاکرات کے آخری مرحلے میں وعدوں سے پیچھے ہٹ گئی، محسن نقوی
پی ٹی آئی کی سینئر قیادت سخت احتجاج اور لانگ مارچ کے بجائے بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے تمام معاملات کو حل کرنے کی خواہاں ہے۔
اسی سلسلے میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر متحرک ہو چکے ہیں اور انہوں نے مذاکرات کا تیسرا دور منعقد کرنے کے لیے حکومتی فریق سے باقاعدہ رابطے شروع کر دیئے ہیں۔
سیاسی حلقوں کی جانب سے اس پیشرفت کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ فریقین کی جانب سے بات چیت کے دروازے کھلے رکھنے سے کشیدگی میں کمی آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








