نواز شریف کا خیبر پختونخوا حکومت کی ضد کے باعث مذاکرات کی ناکامی پر تشویش کا اظہار

وزیراعظم کی تفصیلی بریفنگ کے بعد نواز شریف نے صوبائی حکومت کی ضد کی وجہ سے مذاکرات کی ناکامی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک کی سیاسی صورتحال اور خیبر پختونخوا میں جاری کشیدگی کے تناظر میں وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے اہم ملاقات کی اور انہیں صوبے کے حالات سے متعلق تفصیلی بریفنگ فراہم کی۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کرنا چاہتی، طلال چوہدری
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے اپوزیشن کے ساتھ پچھلے دو دنوں کے دوران ہونے والے مذاکراتی عمل اور اس میں پیش آنے والے تمام اہم امور سے بھی آگاہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے خیبر پختونخوا حکومت کی مبینہ ہٹ دھرمی اور ضد کی وجہ سے مذاکرات کی ناکامی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ صوبے میں امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے حکومت تمام ضروری اقدامات اٹھاتی رہے گی اور ریاست کی رٹ کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








