جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

پاکستان کا اسٹریٹجک پیٹرولیم ذخائر بنانے کا فیصلہ؛ ایک ارب ڈالر کا منصوبہ

21 مئی, 2026 12:25

مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیشِ نظر پاکستان نے ایک سے تین ماہ تک کے پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹریٹجک ذخائر قائم کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ یہ فیصلہ پاکستان کے طویل المدتی انرجی سیکیورٹی پلان کا حصہ ہے۔

ابتدائی مرحلے میں ایک ماہ کے پیٹرولیم ذخائر قائم کرنے کا پلان تیار کیا جا رہا ہے جس کے لیے تقریباً ایک ارب ڈالر درکار ہوں گے۔

تخمینے کے مطابق 55 کروڑ ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات خریدی جائیں گی جبکہ 3 کروڑ ڈالر سے زائد رقم اسٹوریج فیسلٹیز پر خرچ ہوگی۔

وزارتِ پیٹرولیم ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور کویت نے اس منصوبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ یہ ذخائر دوست ممالک کے تعاون سے قائم کیے جائیں گے اور ضرورت پڑنے پر یہ ممالک بھی پاکستان سے تیل حاصل کر سکیں گے۔ جاپان سمیت کئی ممالک پہلے ہی اس نوعیت کے ذخائر قائم کر چکے ہیں۔

اس فیصلے کی فوری ضرورت اس لیے محسوس ہوئی کیونکہ پاکستان میں اس وقت سرکاری سطح پر پیٹرولیم ذخائر نہ ہونے کے برابر ہیں اور صرف تقریباً 21 دن کی ضروریات کے برابر کمرشل اسٹاک موجود ہوتا ہے۔ اسٹریٹجک اور کمرشل ذخائر کو الگ الگ رکھا جائے گا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ملک کو ایندھن کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

قطر کے ساتھ پاکستان کے طویل المدتی پیٹرولیم درآمدی معاہدے پہلے سے موجود ہیں اب اسٹریٹجک ذخائر اس حکمتِ عملی کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔